مویشیوں و پالتو جانوروں میں پھیل رہی بیماری لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب

0
0

متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے بھیڑ پالن کے ڈاکٹروں کو علاقے میں بھیجنے کی مانگ کی
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ؍؍ مویشیوں میں تیزی سے پھیل رہی بیماری لوگوں کے لئے پریشانی کا سبب ہے ۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کئی ہے کہ خطہ چناب کے پہاڑی علاقوں میں ڈاکٹروں کو بھیجا جائے تاکہ غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ اِس سے خطہ چناب میں بڑی تعداد میں مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دینے کی بھی مانگ کی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ کسانوں اور مال مویشی پالنے والوں کا بھاری نقصان ہوا ہے کیونکہ چمڑی کی بیماری سے متاثرہ بڑی تعداد میں مویشی مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خطہ چناب کے کاہرہ ٹھاٹھری گندو کے سرحدی علاقہ میں زیادہ تر لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی اور مال مویشی پالنا ہے۔ تیزی کے ساتھ مویشیوں و گائے کو بیماری پھیل رہی ہے جس سے ان کابھاری نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت اِس کو قدرتی آفت قرار دیکر متاثرہ کسانوں کو معقول معاوضہ فراہم کرے۔لوگ سخت پریشان ہے ۔لوگوں نے انتظامیہ پرزور دیاکہ ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل ٹیمیں روانہ کر کے متاثرہ مویشیوں کو ادویات اور ویکسین دی جائے۔لوگوں نے سرحد کے قریبی گاوں میں آبپاشی، پینے کے صاف پانی اور بلاخلل بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آبپاشی سہولت نہ ہونے سے بہت سارے کسان متاثر ہیں انتظامیہ اس بات پر توجہ مرکوز کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا