موہن پورہ پکھرپورہ میں نقب زنی چوروں نے رہائشی مکان میں گھس کر نقدی اور طلائی زیورات اُڑائے

0
0

یوپی آئی
سرینگرموہن پورہ پکھر پورہ میں درمیانی رات کو نامعلوم افراد نے رہائشی مکان میں گھس کر نقدی پچاس ہزار اور سونے کے زیورات اُڑا کر فرار ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق موہن پورہ پکھر پورہ میں درمیانی رات کو نامعلوم افراد محمد یوسف ڈار ولد عبدالغنی کے رہائشی مکان میں گھس گئے اور وہاں نقدی پچاس ہزار اور طلائی زیورات اُڑا کر فرار ہونے میں کا میاب ہوئے۔ نمائندے کے مطابق گاﺅں والو ں کا کہنا تھا کہ رات کے دوران فوج کی موجودگی باعث وہ خوف و دہشت میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اسی اثنا میں چوروں نے نقدی پر ہاتھ صاف کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نقب زنو ں کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لا رہے ہیں جس کی وجہ سے چوروں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا