ترال اور پلوامہ میں مسلسل چوتھے روز بھی جنگجوﺅں کی یاد میں تعزیتی ہڑتال پلوامہ قصبہ میں شدید جھڑپیں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی گئی

0
0

یوپی آئی
سرینگرعسکریت پسندوں کی یاد میں ترال اور پلوامہ میں مسلسل چوتھے دن بھی ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کررہ گئیں۔ اس دوران نماز جمعہ کے بعد پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیںہوئیں، نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کی یاد میں پلوامہ اور ترال میں مسلسل چوتھے روز بھی تعزیتی ہڑتال سے زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ۔ نمائندے کے مطابق نماز جمعہ کے بعد پلوامہ میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے سڑکوں پر آکر شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور جلوس نکالنے کی کوشش کی تاہم پہلے سے تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے احتجاج کرنے والوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جس پر مظاہرین مشتعل ہوئے اور پتھراو کرنا شروع کیا ۔ نمائندے کے مطابق احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ساونڈ شیلوں کا بھی استعمال کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان وقفے وقفے سے خشت باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں پلوامہ قصبہ میں سیول کرفیو جیسے مناظر دیکھنے کو ملے اور لوگوں نے دن بھر گھروںمیں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا