موہالی پنجاب کے نزدیک سڑک کا دلدوزحادثہ

0
0

پکھرپورہ کا نوجوان جان بحق، علاقے میں کہرام
منظور پکھرپوری
بڈگام //ضلع بڈگام کے پکھر پورہ میں اْس وقت کہرام مچ گیا جب پکھرپورہ کا نوجوان موہالی میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں جان بحق ہوا۔واضح رہے وسطی ضلع بڈگام کے پکھرپورہ میں اْس وقت غم واندہ کی لہر دوڈ گئی جب علاقے میں نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جان بحق نوجوان کے گھر کی طرف دوڑ گئے۔ موہالی پنجاب کے نزدیک سڑک کے ایک دلدوز واقع میں محمد اسلم میر ولد غلام محمد میر ساکنہ پکھرپورہ کو اتوار صبح تین بجے جان بحق ہوئے جونہی یہ خبر علاقے میں پھیل گئی ہر طرف غم کی لہر دوڑ گئی۔یاد رہے مذکورہ نوجوان کی نعش کو موہالی سے بعد دوپہر قانونی لوازمات کے بعد کشمیر کی اور روانہ کی گئی اور توقع کی جارہی ہے کہ سوموار تک نوجوان کی نعش مرحوم کے آبائی گھر واقع پکھرپورہ پہنچ جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا