جموں کمپیوٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے نئی ایگزیکٹو باڈی کا انتخاب کیا

0
0

نو منتخب صدر سندیپ ملہوترانے انجمن کے مشترکہ مقاصد کے لیے انتھک محنت کرنے کا وعدہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کمپیوٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (جے سی ڈی اے) نے آج یہاں مختلف عہدوں کے لیے انتخابات منعقد کیے اور اپنی نئی ایگزیکٹو باڈی کا انتخاب کیا۔ واضح رہے جے سی ڈی اے ایک اعلی ادارہ ہے جو کمپیوٹر، آفس آٹومیشن، اور دیگر آئی ٹی مصنوعات اور خدمات میں کام کرنے والے کاروباری مالکان کی نمائندگی کرتا ہے۔تاہم دو الیکشن کمشنروں ڈاکٹر آدت گپتا اور راکیش بدیال کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق، نئی ٹیم میں ایل ایس ٹیکنالوجیز کے سندیپ ملہوترا بطور صدر، آر جی ٹریڈرز کے آر سی شرما نائب صدر، آریہ ٹکنالوجی وینچرز کے ڈاکٹر گوپال پارتھاسرتھی جنرل سکریٹری ، رائل انفوٹیک کے ایس جتیندر سنگھ کو آرگنائزنگ سیکریٹری اور ڈیوک کمپیوٹرز کے ایس گرپریت سنگھ کو جے سی ڈی اے کے خزانچی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے مذکورہ بالاتمام پانچوں عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پرایسوسی ایشن کی اے جی ایم میں سبکدوش ہونے والے صدر روہت جنڈیال نے اپنے دور صدارت میں ایسوسی ایشن کی مختلف کامیابیوں کے بارے میں مہمانوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے الیکشن کمشنرز کی جانب سے اعلان کردہ نئی ٹیم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وہیںبکدوش ہونے والی ٹیم کے تمام عہدیداران نے نئی ٹیم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ تاہم دونوں الیکشن کمشنرز نے آئی ٹی برادری کے شاندار مستقبل کی خواہش کی اور ایسوسی ایشن کو مسلسل تعاون کی پیشکش کی۔
دریںا ثناء نئے صدرسندیپ ملہوترا نے انجمن کے تمام ممبران کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا اور انجمن کے مشترکہ مقاصد کے لیے انتھک محنت کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں مزید کاروباری مالکان جے سی ڈی اے میں شامل ہوں گے اور کمیونٹی کو اس کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے میں مدد کریں گے۔وہیں دیگر تمام نو منتخب عہدیداران نے اپنے اپنے خطابات میں انجمن کو مزید بامعنی انداز میں چلانے کے لیے اراکین سے تعاون طلب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا