104 سال کی عمر میں محمد حسین دنیا فانی سے چل بسے
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ موڑہ کہ مشہور سماجی و سیاسی کارکن الحاج محمد حسین عرف کامریڈ 104 سال کی عمر میں اس دنیا فانی کو آج خیرباد کہہ گے۔اس سلسلہ میں مشتاق نامی ایک شخص نے ذرائع ابلاغ کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی وفات سے پی ڈی پی کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے اور خاص کر کہ موڑہ گاو¿ں کو کامریڈ صاحب کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ تحفظ مخلوقات کے چیئرمین ،پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر الحاج چوھدری میر حسین نے مرحوم کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار کنبے کہ ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے علاقے کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا اس دکھ کی گھڑی میں ہم سوگوار کنبہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اللہ پاک سے دعا گوہیں کہ اللہ رب العزت لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔