مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ: ’آپ فوج کے نمائندے ہیں، یہ بیان تو کسی سیاستدان کو دینا چاہیے تھا‘

0
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے ایک بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘انھوں (آصف غفور) نے اپنے بیان سے فوج کو جانبدار بنانے کی کوشش کی ہے، جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔’

انھوں نے یہ بات جمعہ کی رات میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کو فوج پر الزام تراشی کرنے کے بجائے الیکشن میں شفافیت سے متعلق اپنی شکایت متعلقہ اداروں کے پاس لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اداروں کو غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں اور اگر ایسا محسوس ہو کہ ‘ناجائز حکمرانوں کی پشت پناہی ہمارے ادارے کر رہے ہیں تو پھر دو دن کی مہلت ہے اور پھر ہمیں نہ روکا جائے کہ ہم اداروں کے بارے میں اپنی کیا رائے قائم کرتے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا