پانچ سال تک 45 روپے یومیہ پر زندگی گزارنے والی چینی طالب علم کی مدد کا اعلان

0
65

پانچ سال تک 45 روپے یومیہ پر زندگی گزارنے والی چینی طالب علم کو ان کے خیر خواہوں نے سوا لاکھ ڈالر کی رقم امداد میں دی ہے۔

گذشتہ ہفتے وو ہوایان کی کہانی منظر عام پر آنے کے بعد چین بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

24 برس کی ہوایان غذائیت کی شدید کمی کا شکار تھیں اور وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے بیمار بھائی کی بھی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔

ہوایان کی کہانی منظر عام پر آنے کے بعد حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ خاص طور پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اس لڑکی کی مدد کرنے میں حکام کو اتنا وقت کیوں لگا۔

ان کی کہانی میڈیا پر آنے کے بعد اب تک ان کے لیے سوا لاکھ ڈالر کی رقم اکھٹی کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا