مودی کو یونان میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا

0
0

ایتھنز، /./ وزیر اعظم نریندر مودی کو جمعہ کے روز حکومت یونان نے ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا۔
یونان کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، مسٹر مودی کو یونان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر کیٹرینا ساکیلاروپولو نے گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر سے نوازا۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ یہ اعزاز یونان کے لوگوں میں ہندوستان کے تئیں احترام کی عکاسی کرتا ہے۔
محترمہ ساکیلاروپولو کے ساتھ تصویر کو ٹیگ کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے سوشل سائٹس ایکس (ٹویٹر) پر لکھا، "یہ اعزاز ہندوستان کے تئیں یونان کے لوگوں کے احترام کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے بعد میں یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتاکیس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنے بیان میں بھی اس اعزاز کے لئے یونان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے یہ اعزاز ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کے اعزاز میں قبول کیا ہے۔ اس دورے میں ہندوستان اور یونان نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جانے کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں مسٹر مودی کا صبح ہی جنوبی افریقہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وہاں ایتھنز پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مسٹر مودی چار دہائیوں میں یونان کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔
مسٹر مودی کو وزیر اعظم بننے کے بعد اس سے قبل فرانس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت 14 ممالک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے دورے سے پہلے، خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے کہا تھا کہ ہندوستان بحیرہ روم کے مشرقی حصے سے جڑے یونان کو یورپی یونین کا ایک اہم رکن اور ایشیا، شمالی مغربی افریقہ اور مغربی یورپ کے خطے کے گیٹ وے کے طورپر دیکھتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا