مودی کو بدعنوانی پر بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: ممتا بنرجی

0
0

کہاوزیر اعظم مودی کو اپنا چہرہ آئینہ میں دیکھنا چاہیے۔نیکی کی شروعات اپنے گھر سے کرنی چاہیے
یواین آئی

کلکتہ ؍؍وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر ثبوت کے بات کرتے ہیں اور انہوں نے سچائی کی راہ چھوڑ دیا۔ممتا بنرج نے کہا کہ نوٹ بندی ، منی پور میں مودی ناکام ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ آج پنچایت راج کانفرنس میں وزیرا عظم مو دی نے بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران ہوئے تشددپر بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر تشدد اور خون بہائے گئے۔اس کے بعد ہی ممتا بنرجی کا یہ ردعمل سامنے آیا ہے۔ممتا بنرجی نے ایک آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بغیر کسی ثبوت کے بول رہے ہیں‘‘۔ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے لوگ بھگتیں، مر جائیں، ملک میں صرف بی جے پی ہی رہے گی۔ وہ اپنا نظریہ لوگوں تک نہیں پہنچا پا رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو اپنا چہرہ آئینہ میں دیکھنا چاہیے۔نیکی کی شروعات اپنے گھر سے کرنی چاہیے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی کو بدعنوانی پر بولنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔وہ ان کے ساتھی خود کئی بدعنوانی کے معاملات میں ملوث ہیں۔ پی ایم کیئر فنڈ، رافیل، دفاعی کارخانوں کو فروخت کرنا، نوٹ بندی، 2000 روپے کے نوٹوں کی ضبطی یہ سب بی جے پی نے اپنے فائدے کے لیے کئے ہیں۔ وہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو کچھ نہیں کہتے۔ لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر ملک کے عوام بیوقوف نہیں ہیں۔دوسری طرف، ملک کے اعلیٰ انتخابی افسران کی تقرری کے عمل میں اب چیف جسٹس آف انڈیا کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ ملک کے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کا تقرر وزیراعظم کی سربراہی میں ایک پینل کرے گا۔ صدر کمیٹی کی سفارش پر الیکشن کمشنرز کا تقرر کریں گے۔ ممتا بنرجی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی عدلیہ کا احترام کرنے کے بجائے عدلیہ کو اپنے سامنے جھکانے کی کوشش کررہے ہیں۔قومی الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز کی تقرری میں ملک کے چیف جسٹس کا کردار کافی اہم ہے۔ میں اس کمیٹی میں چیف جسٹس کے بجائے مرکزی وزیر کو لانے کا سخت مخالف ہوں۔ درحقیقت ان کے لیے ووٹ پر اثر انداز ہونا مشکل ہے۔ اس طرح عدالتی نظام کی توہین کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا