بھوپال، 27 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں اپنے ایک روزہ قیام کے ایک حصے کے طور پر آج صبح فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں دارالحکومت بھوپال پہنچے۔
ہوائی اڈے پر گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔
مسٹر مودی یہاں بی جے پی کے ‘میرا بوتھ، سب سے مضبوط’ پروگرام کے تحت لاکھوں کارکنوں کے ساتھ ڈائیلاگ پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس سے پہلے وہ مقامی رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
مسٹر مودی کا آج دارالحکومت بھوپال کے علاوہ شہڈول ضلع کا بھی دورہ تھا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔