مودی پولینڈ-یوکرین کے تین روزہ دورے پر روانہ

0
0

نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پولینڈ اور یوکرین کے تین روزہ تاریخی دورے پرآج روانہ ہو گئے مسٹر مودی کے خصوصی طیارے نے 9.30 بجے اڑان بھری وہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے وارسا ملٹری ایئرپورٹ پر اتریں گے وزیر اعظم سب سے پہلے نواں نگر میں جام صاحب کی یادگار اور مونٹی کیسینو اور کولہاپور کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے مقامی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے مسٹر مودی ہندوستانی کمیونٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ آج، میں جمہوریہ پولینڈ اور یوکرین کے سرکاری دورے پر جا رہا ہوں۔میرا پولینڈ کا دورہ اس وقت ہورہا ہے جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر رہے ہیں۔ پولینڈ وسطی یورپ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ جمہوریت اور تکثیریت کے لیے ہماری باہمی وابستگی ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ میں اپنی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنے دوست وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک اور صدر آندریج ڈوڈا سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ میں پولینڈ میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ بھی مشغول رہوں گا۔پولینڈ سے، میں صدر ولادیمیر زیلنسکی کی دعوت پر یوکرین کے دورہ پر جاؤں گا ۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا پہلا دورہ ہے۔ میں صدر زیلنسکی کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور یوکرین کے جاری تنازعہ کے پرامن حل کے بارے میں نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے سلسلے میں پہلے ہوچکی بات چیت کو آگے بڑھانے کے موقع کا منتظر ہوں۔ ایک دوست اور شراکت دار کے طور پر، ہم خطے میں امن اور استحکام کی جلد واپسی کی امید کرتے ہیں۔

مسٹرمودی نے کہا مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے ساتھ وسیع رابطوں کے فطری تسلسل کے طور پر کام کرے گا اور آنے والے برسوں میں مضبوط اور زیادہ متحرک تعلقات کی بنیاداستوارکرنے میں مدد کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا