راجناتھ چار روزہ دورے پر امریکہ جائیں گے

0
0

نئی دہلی 21 اگست (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی دعوت پر 23 سے 26 اگست تک امریکہ کے سرکاری دورے پر رہیں گے مسٹر سنگھ اپنے امریکی ہم منصب آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے اس دورے کے دوران، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنے امریکی ہم منصب سکریٹری آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے  وہ صدر کے امریکی معاون برائے قومی سلامتی امور جیک سلیوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ ہندوستان-امریکہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار اور متعدد سطحوں پر دفاعی مصروفیات کے پس منظر میں ہورہی ہے۔ اس دورے سے ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مزید گہرا اور وسیع ہونے کی امید ہے۔

مسٹرراج ناتھ سنگھ امریکی دفاعی صنعت کے ساتھ جاری اور مستقبل کے دفاعی تعاون پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وہ اس دورے کے دوران ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا