مودی نے ہر چیز کی ملکیت ایک شخص کو دے دی ہے: پرینکا

0
0

کانگریس حکومت نے کبھی کسی ارب پتی-کھرب پتی دوستوں کو بڑے سرکاری کاروبار نہیں دیئے
یواین آئی

چمبا؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہماچل دورے کے دوران کیمرہ اٹھا کر پہاڑوں کی تصویر کشی کرنے کے ویڈیو پر تنقید کی اور کہا کہ مسٹر مودی نے ہر چیز کی ملکیت ایک شخص کو دے دی ہے۔
محترمہ گاندھی وڈرا نے چمبا کے تاریخی چوگان میں کہاکہ ’’مودی جی سیاح کی طرح ہماچل آتے ہیں، کیمرہ اٹھا کر پہاڑ کی تصویر لیتے ہیں اور پیچھے کوئی اور ان کی تصویر لے کر وائرل کر رہا ہے کہ دیکھیے مودی جی کیمرہ اٹھا کر پہاڑ کی فوٹو کھینچ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک پوسٹ ڈالا جس میں بیک گراؤنڈ میں گانا بج رہا تھا کہ چمبا کتنی دور ہے۔بالکل صحیح گانا تھا، کیونکہ مودی جی نے پوری عوام خاص کر چمبا سے کٹ گئے ہیں۔
محترمہ وڈرا نے کہا کہ مسٹر مودی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے رہتے ہیں اور کس طرح جدوجہد کرتے ہیں۔ وہ صرف بننے والی حکومت کو گرانا جانتے ہیں۔ ہماچل کو ویر بھومی کہہ کر انہوں نے اگنی ویر کے معاملے پر مرکزی حکومت کو بھی گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ چمبا، کانگڑا اور ہمیر پور کے نوجوان فوج میں بھرتی ہوئے، لیکن مودی حکومت نے انہیں صرف چار سال تک محدود رکھا۔ اس کے بعد ان نوجوانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
محترمہ وڈرا نے ہماچل کو اپنا گھر کہہ کر اپنا خطاب شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایک گھر دہلی میں ہے، جب کہ دوسرا ہماچل میں، لیکن میرا دل دہلی کے گھر سے زیادہ ہماچل میں محسوس ہوتا ہے۔ اس دوران انہوں نے ہماچل کے لوگوں کی معصومیت اور ایمانداری کے گیت بھی گائے۔محترمہ وڈرا نے ہماچل میں ہونے والی تباہی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو ایک بار بھی ہماچل جانے کا وقت نہیں ملا، جب یہاں کے لوگوں کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے مدد کے طور پر ہماچل کو بھی کچھ نہیں دیا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے ہر چیز کی ملکیت ایک شخص کے ہاتھ میں دے دی ہے جس کی وجہ سے ہماچل کے کاشتکاروں کو سیب کی مناسب قیمت نہیں ملتی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے میڈیا کو بھی بی جے پی سے تعلق رکھنے والا بتایا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ کانگریس پر لعنت بھیجتی رہی ہے کہ اس نے 70 سالوں میں کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حد تک درست ہے، کانگریس حکومت نے کبھی کسی ارب پتی-کھرب پتی دوستوں کو بڑے سرکاری کاروبار نہیں دیئے۔ بی جے پی نے ملک کی تمام بڑی بندرگاہیں، کوئلے کی کانیں اور ہوائی اڈے اپنے بڑے ارب پتی دوستوں کے حوالے کر دیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا