مودی نے پسماندہ سماج کو ان کا حق دلایا:شاہ

0
0

اپنا دل کارکنوں کو 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری بار ملک کا وزیر اعظم بنانے کا عزم کیا
یواین آئی

لکھنؤ؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ پچھڑا کمیشن کو آئینی درجہ دے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے پسماندہ سماج کو اس کا حق دلانے کا کام کیا ہے۔اپنا دل کے فاونڈر ڈاکٹر سونی لال پٹیل کی 74ویں یوم پیدائش کے موقع پر اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد’جن سوابھیمان دیوس’ پرگرام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے اپنا دل کارکنوں کو 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری بار ملک کا وزیر اعظم بنانے کا عزم کیا اور کہا کہ بی جے پی اور اپن ادل نے چار الیکشن ایک ساتھ لڑے ہیں۔اور یوپی کو ایس پی۔ بی ایس پی کی منافرت زدہ سیاست سے نجات دلائی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سونی لال پٹیل کی پوری زندگی دلت، پسماندہ، قبائلی اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے لڑتے ہوئے گزری۔ انوپریہ پٹیل اپنی پارٹی اپنا دل کے ساتھ ان کے بتائے ہوئے راستے پر آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ یوپی میں صنعتی سرمایہ کاری آرہی ہے۔ یوگی حکومت وزیر اعظم مودی کی طرف سے بھیجی گئی غریبوں کی فلاحی اسکیموں کو خلوص نیت سے نافذ کر رہی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ یوگی کی قیادت میں سب سے زیادہ پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو یوپی میں نوکریاں ملی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں وزیر اعظم مودی نے پسماندہ طبقات کے لیے بہت کام کیا ہے۔ آزادی کے بعد کسی بھی حکومت کی کابینہ میں سب سے زیادہ پسماندہ طبقے سے آنے والے وزرائ مودی کی قیادت والی موجودہ این ڈی اے حکومت میں ہیں۔ پسماندہ کمیشن کو آئینی درجہ دے کر وزیر اعظم مودی نے پسماندہ سماج کو حقوق دلانے کا کام کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران پاکستان سے دہشت گرد ملک میں بم دھماکے کرتے تھے۔ آج ملک میں کہیں بھی دہشت گردانہ حملے نہیں ہوتے۔ اب بھارت سرجیکل اور فضائی حملے کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو محفوظ بنانے کا کام کیا۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا