مودی نے بی جے پی امیدوار کے طور پر وارانسی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

0
0

وارانسی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو وارانسی پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔مودی دوپہر 12بجے وارانسی ضلع کچہری پہنچے اور نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر گینشور دست شاستری پرستاوک کے طور پر مودی کے ساتھ موجود تھے وہیں ایک دیگر پرستاوک سنجے سونکر اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی نامزدگی کے دوران مودی کے ساتھ موجودتھے۔
یہ تیسرا موقع ہے جب مودی نے بی جے پی امیدوار کے طور پر وارانسی لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ داخل کیا ہے۔ اس سے پہلے سال 2014 اور 2019 میں یہاں سے کثیر ووٹوں سے جیت حاصل کرچکے ہیں۔مودی نے نامزدگی سے پہلے دشاسومیگھ گھاٹ پر جاکر گنگا کی پوجا کی اور کروج کی سوار کی جس کے بعد انہوں نے کال بھیرو مندر جاکر کاشی کوتوال سے نامزدگی کی اجازت طلب کی جس کے بعد وہ کلکٹریٹ کے لئے نکلے۔ مودی کی ایک جھلک پانے کے لئے سڑک کے دونوں جانب لوگوں کی بھیڑ جمع تھی۔ جنہوں نے ہر ہر مودی اور جئے شری رام کے نعرے کے ساتھ مودی پر پھول برسائے۔
وزیر اعظم نامزدگی کے لئے کلکٹریٹ پہنچنے سے پہلے بی جے پی صدر جے پی نڈی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ بی جیپی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلی اور اتحادی جماعتوں کے اہم لیڈران موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ مودی پیر کو اپنے پارلیمانی حلقے میں دو روزہ دوے پر آئے تھے اور گذشتہ دیر شام انہوں نے روڈ شو کے ذریعہ وارانسی کی عوام سے جیت کا آشیرواد مانگا تھا۔ بھگوا رنگ سے ڈھکے مودی کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا