مودی ’ شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں : پرینکا گاندھی

0
234

کہا اقتدار کے لیے ایم ایل اے خریدتے ہیں۔ سرکاروں کو گراتے ہیں،کچھ بھی کرسکتے ہیں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ خود کو دیوی کے بھکت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور خود کو سب سے بڑا سچ بولنے والا کہتے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ مسٹر مودی شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں۔،
مسٹر مودی کا نام لئے بغیر، محترمہ واڈرا نے کہا، "جو لوگ آج اقتدار میں ہیں وہ ماں شکتی اور ستیہ (سچائی) کے نہیں بلکہ ستّا ( اقتدار وسیاسی طاقت )کے پجاری ہیں۔ اقتدار کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اقتدار کے لیے ایم ایل اے خریدتے ہیں۔ سرکاروں کو گراتے ہیں۔ وہ ملک کی دولت بڑے صنعت کاروں کو دے رہے ہیں تاکہ وہ اقتدار میں بنے رہیں۔
انہوں نے انتخابی بانڈز پر بھی مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ انتخابی بانڈ اسکیم کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے کی اسکیم تھی۔ مسٹر مودی لگاتار کہہ رہے ہیں کہ الیکٹورل بانڈ ایک شفاف اسکیم ہے جب کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ اسکیم غلط ہے اور یہ بدعنوانی کو جنم دے رہی ہے۔
محترمہ واڈرا نے کہا، ‘‘بھارتیہ جنتا پارٹی اس وقت بے نقاب ہوئی جب سپریم کورٹ نے انتخابی بونس کے تحت چندہ دینے والوں کے ناموں کو ظاہر کرنے کا حکم دیا۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ 180 کروڑ روپے کا منافع کمانے والی کمپنی الیکٹورل بانڈز اسکیم کے تحت بی جے پی کو 1100 کروڑ روپے کا عطیہ دے رہی ہے۔ آخر یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ دراصل انتخابی بانڈ کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے کا ایک طریقہ تھے۔ مسٹر مودی نے نوٹ بندی کر کے کہا تھا کہ کالا دھن آئے گا۔ اس کے بعد جی ایس ٹی لائے،جس نے تاجروں کی کمر توڑ دی۔ آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکٹورل بانڈ اسکیم میں کالا دھن سامنے آرہا ہے۔ یہ مودی کی کرپشن کے خلاف لڑائی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا