مودی ریزرویشن ختم کرکے غریبوں کا حق چھین رہے ہیں: راہل

0
71

کانگریس کے’نیا ئے پتر‘ میں ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر کنفیوژن پھیلا رہے ہیں :سپریہ شرینیت
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ریزرویشن کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے غریبوں کے حقوق چھیننے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹر پر کہا "ریزرویشن کا مطلب ملک کے غریبوں، قبائلیوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کی منصفانہ شراکت ہے۔ اور نریندر مودی نجکاری کو ہتھیار بنا کر آپ سے یہ حق چھیننا چاہتے ہیں۔”
دریں اثنا، کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی ریزرویشن ختم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا "کچھ دن پہلے تک وزیراعظم نریندر مودی 400 سیٹیں پار کرنے کا نعرہ دے رہے تھے، لیکن دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) بے نقاب ہوگئی، بی جے پی کا آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن ختم کرنے کا ناپاک منصوبہ ہے۔ ملک کے سامنے صورتحال یہ ہے کہ مسٹر مودی کانگریس کے’نیا ئے پتر‘ میں ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر کنفیوژن پھیلا رہے ہیں، وہ بتائیں کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں ہیں یا اس کے خلاف ہیں ؟۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا