رام بن کی مدد کے لئے آگے آئیں

0
87

ان دنوں جہاں ایک طرف انتخابی ماحول خوب گرمایا ہوا ہے ملک میںدو مرحلوں کا چناؤ ہو چکا ہے جبکہ پانچ مرحلے ابھی باقی ہیں اور نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا دوسری جانب جموں وکشمیر میںزبردست بارشوں کانہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے قدرتی قہر نے کئی علاقوںکو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے چناوی ضابطہ اخلاق نافذ ہوتے ہوئے بھی انتظامیہ بارش سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار نظر آرہی ہے حالانکہ جموں و کشمیر کے طول و عرض میںسیلابی صورتحال جوں کی توں بنی ہوئی ہے ادھر رام بن ضلع کے پرنوٹ علاقے میں مسلسل اراضی کھسکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتک 50سے 60رہائشی مکان زمیں بوس ہو گئے ہیںجبکہ زائد از ایک سو رہائشی مکانوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن علاقے میں خیمہ زن ہیں۔ ابتک پانچ سو افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا۔ جیالوجیکل سروے ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور علاقے کو پوری طرح خالی کرانے کی ہدایت دی۔ پوری آبادی کو محفوظ مقامات کی اور لیجانے کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق ابتک 50سے 60رہائشی مکان پوری طرح سے تباہ ہو کررہ گئے جبکہ ایک سو سے زائد رہائشی مکانوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ پولیس ، فوج ، ایس ڈی آر ایف اور مقامی رضا کاروں کی جانب سے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔ اراضی کھسکنے کی وجہ سے جنگلی حیات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ پچھلے تین روز سے سینکڑوں درخت جن میں دیودار ، بید شامل ہیں زمین بوس ہو گئے ہیں۔ رام بن کے پرنوٹ علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں جنگلی مرغ پائے جاتے ہیں اور وہ بھی اس کی زد میں آگئے ہیں۔ چار سو کے وی ٹاور بھی زمین بوس ہو گیا جبکہ باقی ٹاوروں کے بھی گرنے کا خدشہ لاحق ہے ، اگر ایسا ہوتا ہے تو جموں وکشمیر میں بجلی نظام درہم برہم ہو کر رہ جائے گا۔ اس سلسلے میں جہا ں جموں وکشمیر کی انتظامیہ کو ایک خطرناک چیلنج سے نبردآزما ہونا ہے وہیں وہاں کی عوام کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ۔ اگر بارش کا سلسلہ یو نہی جاری رہا ہے اور علاقے بھی سیلابی صورتحال سے دوچار ہوسکتے ہیں پورے ضلع رام بن کی عوام کو بے گھر ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے خصوصی طور پر اور عمومی طور یوٹی و ملک بھر کی سماجی تنظیموں کو رام بن کی مددکے لئے اس وقت آگے آنا ہوگا۔ انتظامیہ کو راحت رسانی اور بازآبادکاری اقدامات جنگی پیمانے پر کرنے ہونگے اور خصوصیت کے ساتھجن علاقوں کو خطرات لاحق ہیں جیالوجیکل سروے ٹیم کو پہل کرکے لوگوں کو باخبر کرنا ہو گا این ڈی آرایف کی جو ٹیمیں اس وقت علاقے میں سماجی تنظیموں کو اُن کے اشتراک سے اس اجتماعی کاز میں علاقے کے لوگوں کو ا س مشکل سے نکالنا ہوگا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا