مودی حکومت نے کمزور، نظر انداز اور مظلوم طبقوں کے فوائد کو یقینی بنایا: اشوک کول

0
0

اشوک کول نے رامبن میں عوام سے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ اشوک کول، جنرل سکریٹری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ رامبن میں جلسہ عام سے اظہار خیال کیا۔وہیںپروگرام کے دوران کول کے ساتھ بی جے پی ضلع صدر رامبن راجیشور کمار، پربھاری پورن چند، ڈی ڈی سی ممبران راکیش ٹھاکر اور بلبیر سنگھ بالی اور سابق ضلع صدر رمیش بھی موجود تھے۔اس موقع پراشوک کول نے لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سیاست میں قوم کے نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے کردار کے ساتھ ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات، انٹرپرینیورشپ وغیرہ جیسے مختلف محاذوں پر قوم کی قیادت کرنے میں ان کے نمایاں کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے گزشتہ ساڑھے نو سالوں میں اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کمزور، نظر انداز اور مظلوم طبقات کو ان کے حقوق ملیں۔ مودی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمیں شروع کی ہیں جنہوں نے پہلے سے موجود بے ضابطگیوں کو ختم کرکے ضرورت مندوں کو براہ راست فائدہ پہنچایا ہے۔ اشوک کول نے کہا کہ مودی حکومت ہر ضرورت مند کو فوائد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اشوک کول نے مزید کہا کہ لوگ جس طرح سے جاری بوتھ جن سمواد ابھیان میں بی جے پی کے پروگراموں کے لیے محبت اور بڑے پیمانے پر حمایت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس سے پارٹی کی پالیسیوں پر لوگوں کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقین اور بھروسہ بی جے پی کارکنوں کی مضبوط لگن اور مودی حکومت کے تحت بے مثال ترقی پر قائم ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا