بی جے پی نے جموں و کشمیر کے ترقیاتی منظر نامے میں قابل فہم تبدیلی لائیں: سلاتھیا

0
0

سانبہ اسمبلی میں منڈل گڑھا سلاتھیا میں پارٹی کے بوتھ جن سمواد پروگرام کے دوران اظہار خیال کیا
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سابق وزیر اور نائب صدر پردیش بی جے پی سرجیت سنگھ سلاتھیا نے آج کہا کہ جموں و کشمیر مختلف بنیادی ڈھانچے کے شعبوں اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ساتھ بڑے پیمانے پر تبدیلی کی دہلیز پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ مضبوط اقدامات سے پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ملازمتوں، ترقیاتی انقلاب اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے مواقع کی راہیں کھلیں گی۔ سلاتھیا نے سانبہ اسمبلی میں منڈل گڑھا سلاتھیا میں پارٹی کے بوتھ جن سمواد پروگرام کے دوران پارٹی کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان باتوں کا ذکر کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں نئے جموں و کشمیر کے لیے تیزی سے صنعت کاری اور بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کلیدی لفظ ہے جس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مجموعی منظر نامے میں قابل فہم تبدیلی لائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس سب کا پرایاس کے پسندیدہ ایجنڈے کے مطابق بی جے پی امتیازی سلوک کو ختم کرکے اور تمام خطوں اور ذیلی خطوں کی ہمہ گیر ترقی کو مستحکم انداز میں یقینی بنا کر اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت کام کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا