ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں صبح اگ کی ایک وارادت میں ایک شخص زحمی جبکہ لاکھو کا سازو سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا۔ جن کی پہچان لیکچرر ابوبکر ملک کے طور پر ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اگ اس وقت لگ گئی جب رسوئی میں رکھے گیس سلنڈر کا ریگولیٹر پھٹ گیا اور گیس خرج ہونے کی وجہ سے پورے کمرے میں پھیل گئی۔ آناًفاناً اگ بڑھک اٹھی۔ جس کے نتیجہ میں مکان مالک لیکچرر ابوبکر کے جسم کے اعضاء جھلس گئے۔ایک بچی بھی معمولی زحمی ہوئی تاہم گھر سے بچے اور دیگر اہل خانہ محفوظ نکل گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے اگر چہ گیس سلنڈر کو جرت اور مستعدی سے باہر پھینک کر ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیاگیا۔ لیکن اندر گھر کا سازوسامان پوری طرح جل گیا۔ اس حادثہ کی خبر سنتے ہی جموں وکشمیر پولیس ودیگر فوج اور فائیر سروس عملہ بھی موقع واردات پر پہونچ گیا۔ زحمی شخص کو سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایاگیا۔ بعد ازاں پونچھ ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔