موجود عوامی نمائندوں نے کیا محکمہ کا شکریہ
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے مصنوعات کی تقسیم کاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر،تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر،پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین محمد فرید ملک،بلاک ترقیاتی کونسل شمیم احمد گنائی،سرپنچ مبشر بانڈے کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ انہیں کے ہاتھوں معذورین میں مصنوعی اشیاء وغیرہ تقسیم کروائی گئی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سوشل جسٹک اینڈ ایمپاورمنٹ کی ایک سکیم اے ٹی آئی پی،کے تحت چند ماہ قبل قریب گیارہ بلاکوں میں پیمائیش لی گئی تھی۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج متعدد پنچائیتوں سے یہاں معذورین کی کافی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران ٹرائیسائیکل،ویلچیئیر،بیساکھیاں۔لاٹھیاں کانوں کی مشینیں اور ایک موبائیل ودیگر اشیاء تقسیم کی گئی۔ سوشل ویلفیئر آفیسر پونچھ نے بتایاکہ گزشتہ سال گیارہ بلاکوں میں معزورین کی پیمائش عمل میں لائی گئی تھی۔آج ضلع بھر کے ساتھ ساتھ منڈی میں بھی یہ کیمپ لگاکر معذورین کو ان کی ضرورت اور پیمائیش کے مطابق چیزیں تقسیم کی گئی۔ اس دوران بی ڈی سی شمیم احمد گنائی نے اس حوالے سے محکمہ کے کام کاج کی سراہنا کرتے ہوئے محکمہ کے اعلی افیسران اور پنچائیت نمایندگان کا شکریہ اداکیا۔فرید ملک نے بھی محکمہ سماجی بہبود اور معذورین میں یہ اعضاء اور اشیاء تقسیم کرنے والی تنظیم کا شکریہ اداکی۔