سومو ڈرائیوروں نے روکی بس ،لوگوں نے کیا روڈ بندکرکے بس سروس بحال رکھنے کا مطالبہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گاؤں سلونیاں کے لوگوں نے سڑک بند کر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ گاؤں سلونیاں کے لیے منی بس سروس شروع کی گئی تھی۔ جس سے گاؤں کے غریب لوگوں کو فائیدہ تھا لیکن سومو ڈرائیوروں کی جانب سے آج سلونیاں میں گاڑی کو بند کرکے گاڑی میں سوار لوگوں کو پریشان کیا گیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے منڈی میں سڑک بند کی۔ جہاں پولیس نے بڑی مشکل سے لوگوں کو منتشر کرکے معاملہ کو ٹھنڈاکیا۔ جبکہ لوگوں نے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی یہ دہریانہ مانگ تھی کہ اس علاقع کے لیے گاڑی لگائی جائے تاکہ یہاں کہ غریب لوگوں کو اس سے فائیدہ مل سکے۔ جو چند ماہ قبل لگائی گئی تھی۔ لیکن آج جب گاڑی منڈی سے سلونیاں جارہی تھی کہ گاڑی کو بند کرکے لوگوں کو پریشان کیاگیا۔ جبکہ پولیس نے بڑی مشکل سے وہاں معاملہ سلجھایا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس معاملہ پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے تاکہ لوگ پریشان نہ ہوں۔ وہیں اس حوالے سے انجم ٹور اینڈ ٹریول کے ایجنٹ انجم صادق نے کہا کہ لوگوں کی یہ مانگ تھی کہ اس علاقہ کے لیے گاڑی لگائی جائے جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے پرمٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ لیکن سومو ڈرائیوروں کی جانب سے سلونیاں میں گاڑی کو بند کیا گیا۔ جس کے بعد لوگوں نے بس اڈا منڈی پہنچ کر سڑک بند کی۔ انہوں نے کہا کہ سلونیاں روٹ پر چلنے والی سومو گاڑی والوں کے پاس سٹیٹ کیریج پرمٹ ہے باوجود اس کے بھی ان کی جانب سے گاڑی کو بند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پرمٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔