منشیات فروشوں کے خلاف راجوری پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

0
0

راجوری کے گجر منڈی چوک سے دو منشات فروشوں کو گرفتار کیاگیا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ پچھلے کئی مہینوں سے راجوری پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کر رہی ہے۔ اسی طرح کی کاروائی میں مزید تیزی لاتے ہوئے راجوری کے گجر منڈی چوک سے دو منشات فروشوں کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضے سے کافی تعداد میں منشیات کی گولیاں برامد ہوئیں۔واضح رہے یہ کاروائی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری اشونی شرما کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ راجوری اعجاز وانی نے انجام دی۔تاہم ان دونوں منشیات فروشوں کوحراست میں ے کر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اس معاملے میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او راجوری نے کہاکہ راجوری پولیس پچھلے کئی مہینوں سے لگاتار منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کر رہی ہے اور رجوری پولیس اپنی اس کاروائی کو اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک پورے ضلع سے منشیات فروشوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف راجوری پولیس کو جانکاری دیں تاکہ ضلع سے منشیات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا