اے آر ٹی او کشتواڑ نے پاڈر میں المناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا

0
0

عوام سے ٹریفک قوانین و ضوابط پر عمل کرنے کی تلقین، کہا قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے عوام کی اجتماعی کوشش اہم
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشتواڑ، محمد سلیم منہاس نے ضلع کشتواڑ میں گْلابگڑھ ہاکو سڑک پر حالیہ المناک حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موٹر وہیکل اور انفورسمنٹ ادارے سڑک پر حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڑ کے مختلف سڑک رابطوں پر بدستور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے دستاویزات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ ڈرائیوروں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور مسافروں کے لیے بھی بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹھوس اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا بہت ضروری ہے، خاص طور پر جب سڑک رابطوں پر برف ہو یا موسم ناسازگار ہو اور اوور لوڈنگ جیسے چیلنجز نمایاں خطرات لاحق ہوتے ہیں۔اے آر ٹی او کشتواڑ نے عوام سے مخلصانہ درخواست کی کہ وہ ذمہ داری سے کام لیں، تیزرفتاری اوور لوڈنگ سے گریز کریں اور خراب موسم کے دوران سڑک کی صورتحال پر غور کریں۔
انہوں نے کہا کہ حادثات کو روکنے اور حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی تعاون کی ضرورت ہے۔ اے آر ٹی او کشتواڑ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات، ٹریفک قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی نہ کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔ قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے عوام کی اجتماعی کوشش اہم ہے۔ اے آر ٹی او کشتواڑ نے سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تمام شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا، حادثے کی روک تھام اور جانوں کی حفاظت میں تعاون کرنے کے لیے چوکس اور ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی اپیل کا اعادہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا