منشیات ایک جان لیوا میٹھا زہر ہے ،اس سے اپنے بچوں کو دور رکھیں:شبیر بھٹ

0
0

کہا والدین بچپن سے ہی اپنے بچوں کی ہر حرکت ہر نظر رکھیں
ریاض ملک
منڈی//منشیات ایک ایسی بری لت ہے۔جو جس کو پڑ جاتی ہے۔ اسے یا تو جان ختم کردیتی ہے۔یاپھر تباہ وبربادکردیتی ہے۔ جس کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں۔ اور وبابڑھتی ہی جارہی ہے۔ جس کو لیکر ماسٹر جلال الدین میموریل ٹرسٹ کے چیر مین شبیر احمد بھٹ نے کہاکہ دور حاضر میں منشیات کا عام ہونا۔اور اس وبامیں دن بدن نواجوں کا بے دریغ ملوث ہونا ایک المیہ ہے۔ جس پر تمام لوگوں کو مشترکہ طور پر ایک مہیم کا آغازکرنالازمی ہے۔ اس مہیم میں سب سے اہم اور بڑا کردار والدین کا ہے۔اگر والدین بچپن سے ہی اپنے بچوں پر کڑی نگرانی رکھیں گےتو ہی منشیات کو سماج سے ختم کیاجاسکتاہے۔ شبیر بھٹ نے والدین کو اس بات پر متنبہ کیاکہ وہ اپنے بچوں کی جہاں تمام تر اخراجات اور ضروریات کا خیال رکھتے ہیں۔وہی ان کی روز مرہ زندگی کی نقل وحرکت پر بھی نظر رکھنی چاہئے۔خاص کر بارہ سے سال بیس سال کے درمیان اپنے بچوں کے سکول میں آنے جانے کے دوران دوست واحباب یا ملنے جلنے والوں کی بھی خبر گیری رکھنی ہوگی۔ کبھی کبھار سکول جانے سے پہلے اور سکول سے واپس آنے پر ان کے بیگ کپڑے وغیرہ چیک کرلیاکریں۔ بری لت والے گنوار لڑکوں سے بہت سختی کے ساتھ میل میلاپ سے روک کر رکھیں۔انہوں نے سماج میں بڑے لوگوں سے بھی اپیل کی ہےکہ وہ اس وقت سماج میں پھیلی منشیات کی لت پر روک لگانے کے لئے اپنا رول ادا کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا