منجیت سنگھ کے والد چل بسے، اپنی پارٹی قیادت کا سوگوار کْنبے سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار

0
0

سرینگر اور جموں کے پارٹی دفاتر پر تعزیتی میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ کے والد بلونت سنگھ طویل علالت کے بعد آج سانبہ جموں کے وجے پور علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر وفات پاگئے۔ اپنی پارٹی کی لیڈرشپ نے اس حوالے سے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے منجیت سنگھ اور سوگوار کْنبے کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس واقعہ پر اپنے دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’منجیت سنگھ جی کے والد بلونت سنگھ جی کے انتقال کی خبر پاکر دْکھ ہوا۔ غم کی اس گھڑی میں، میں سوگوار کْنبے کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خدا اْنہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے صبر وتحمل عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو سکون حاصل ہو۔‘‘اس دوران پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر کی سربراہی میں ا?ج سرینگر میں اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد پارٹی لیڈران شریک تھے۔ اس تعزیتی اجلاس میں منجیت سنگھ کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لیڈران نے سوگوار کْنبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسی نوعیت کی ایک میٹنگ پارٹی کے جموں ا?فس میں بھی منعقد ہوئی، جس میں منجیت سنگھ کے مرحوم والد کے ابدی سکون کیلئے دعا کی گئی اور سوگوار کْنبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔سید محمد الطاف بخاری اور غلام حسن میر کے علاوہ جو سرکردہ پارٹی لیڈران ان تعزیتی میٹنگوں میں شریک ہوئے، یا جنہوں نے انفرادی سطح پر تعزیتی پیغامات جاری کئے، اْن میں ظفر اقبال منہاس، عثمان مجید، دلاور میر، جاوید احمد میر، رفیع احمد میر، محمد اشرف میر، وجے بکایا، جاوید حسن بیگ، سید اصغر علی، چودھری ذوالفقار علی، اعجاز احمد خان، ارون کمار چھیبر، مہندر پریہار، عبدالمجید پڈر، جنید عظیم متو، فقیر ناتھ، سید مظفر رضوی، ہلال احمد شاہ، منتظر محی الدین، فاروق اندرابی، حاجی پرویز، نور محمد شیخ، دلشادہ شاہین، پونیت کور، شیتل شرما، ایڈوکیٹ نرمل کوتوال، ڈاکٹر روہت گپتا، سلیم چودھری، کلدیپ سوڈان، منگت رام، منمیت سنگھ، وپل بالی اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا