منجیت سنگھ کی صدارت میں اپنی پارٹی لیڈران کا اجلاس

0
0

سروڑ میں غیر قانونی طور ٹول ٹیکس وصولی کی مذمت
لازوال ڈیسک
وجے پور؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے جموں پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر سروڑ کے مقام پر ٹرانسپورٹروں سے غیر قانونی طور ٹیکس وصولی کا عمل جاری رکھنے پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹ آف انڈیا کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے جموں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی بھی مخالفت کی ہے۔موصولہ پریس بیان کے مطابق وجے پور میں منجیت سنگھ کی صدارت میں اپنی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی امور، سروڑ ٹول پلازہ، سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور ناقص بنیادی سہولیات امور پر غوروخوض کیاگیا۔ انہوں نے میونسپل انتخابات تیاری کے لئے پارٹی کیڈر کی حوصلہ ازائی کی۔ اس اجلاس کا اہتمام لیگل سیل ضلع صدر ایڈووکیٹ ساحل بھارتی نے کیاتھا۔ انہوں نے کہا’’ بدقسمتی کی بات ہے کہ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے باوجود آج بھی ٹول ٹیکس وصولی کا عمل جاری ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹ آف انڈیا کی ہٹ دھرمی افسوس کن ہے کیونکہ کٹھوعہ سے سانبہ اور کنجوانی جموں تک جموں پٹھانکوٹ شاہراہ کی حالت انتہائی خستہ ہے، گھنٹوں جام لگنا معمول ہے۔ اس سڑک پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہے۔اس کے باوجود ٹیکس وصولی غیر قانونی اور بلا جواز ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹ آف انڈیا کی ٹیم نے حال ہی میں کٹھوعہ کے سیلا ب متاثرہ علاقوں اور تباہ پلوں کا دورہ کیالیکن اْس کے بعد ابھی تک سروڑ ٹول پلازہ متعلق کوئی فیصلہ نہ لیاگیا۔ اپنی پارٹی اور دیگر لوگوں نے ٹول ٹیکس وصولی کیخلاف کئی احتجاج بھی کئے۔ انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ پر 60کلومیٹر سے کم حصہ میں دو ٹول پلازہ ہیں ایک سانبہ سروڑ میں اور دوسرا نگروٹہ میں بن کے مقام پر ، جوکہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور مرکزی وزیر ِ سڑک نتن گڈکری کے دعوئو ں کی بھی نفی ہے۔انہوں نے جموں کے میدانی علاقہ جات میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی بھی مخالفت کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ عوام مخالف فیصلہ ہے۔ جہاں جہاں سمارٹ میٹر نصب کئے جارہے ہیں، وہاں صارفین کو بہت زیادہ بجلی بل موصول ہورہے ہیں، لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ یہ فیصلہ واپس لیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اولڈ ایج پنشن بند کر دی گئی ہے۔ لوازمات کے نام پر پنشنروں کو بہت پریشان کیاجارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ عمر رسیدہ افراد کو پنشن دیتے وقت طریقہ کار بالکل آسان کیاجائے۔اس اجلاس میں ضلع صدر سانبہ رمن تھاپا، بلاک صدر بچن چودھری، بھگت سائیں داس، سوم دت، کرشنا دیوی، منموہن سنگھ وغیرہ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا