شہید سیکورٹی افسران کو خراج عقیدت پیش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی نے ستواری چوک جموں میں کینڈل مارچ نکالا جس میں کوکرناگ اننت ناگ میں انکاونٹر کے دوران شہید ہوئے دو انڈین آرمی آفسران اور پولیس افسر کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس مارچ کی قیادت خواتین ونگ صوبائی صدر جموں پونیت کور ودیگر لیڈران نے کی۔دوران مارچ اپنی پارٹی نے جموں وکشمیر کے پر ْامن ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں کرنے کے لئے پاکستان اور دہشت گردوں کیخلاف نعرے بازی کی۔ پونیت کور نے وطن عزیز کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید فوج اور پولیس افسران کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔ کینڈل مارچ کے دوران رقط آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔اپنے خطاب میں پونیت کور نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم سوگوار کنبوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہیں کہ اْنہیں اِس ناقابل ِ تلافی نقصان کوبردداشت کرنے کی ہمت ملے۔احتجاج میں اپنی ٹریڈ یونین صوبائی صدر جموں تیرتھ سنگھ، ریتو اندیتہ، شیتل دلبیر ، یش دویندر گل، سندیپ، ریتو، شکتی دتہ، گرچرن سنگھ، بندو منو، ریتو کماری، ورشہ، بانسو دیوی، کملیش دیوی اور انو دیوی وغیرہ بھی موجود تھے۔