منجیت سنگھ نے سانبہ میں ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کے لیے روزگار کا مطالبہ کیا

0
0

کہابیوروکریسی عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کر رہی۔ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو منشیات کی لت سے جوڑا
لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر، جموں، اور سابق وزیر،منجیت سنگھ نے آج صنعتی شعبے، اہراہ کو کشادہ کرنے کے پروجیکٹ، ایمس وجے پور اور سانبہ میں سنٹرل یونیورسٹی میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔وجے پور کے گھگور گاؤں میں ایک میٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، سابق وزیر نے سانبہ ضلع میں پڑھے لکھے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر اپنی تشویش کا اظہار کیا جس نے آخر کار بے روزگاری کو منشیات کی لت سے جوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ضلع سانبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتوں میں مناسب حصہ ملے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع میں ایمس، اور سنٹرل یونیورسٹی جیسے منصوبے ضلع میں قائم کیے گئے ہیں، لیکن مقامی لوگوں کو ترجیح نہیں دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانبہ کے رہائشیوں کو بے روزگار نوجوانوں کی جان بوجھ کر نظر انداز کرنے پر شدید تحفظات ہیں حالانکہ ان منصوبوں اور اداروں میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں شامل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا