غیر قانونی کان کنی کے خلاف سانبہ پولیس کا کریک دائون جاری

0
0

پولیس نے غیر قانونی کانکنی کرنے والی 5 گاڑیاں قبضے میں لیں
راکیش چودھری
سانبہ؍؍غیر قانونی کان کنی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے، سانبہ پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ اور پولیس اسٹیشن رام گڑھ کے دائرہ اختیار میں پانچ گاڑیوں کو ضبط کیا ہے جو تعمیراتی مواد کی غیر قانونی نقل و حمل/کان کنی کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔واضح رہے ایس ایچ او تھانہ سانبہ اور ایس ایچ او تھانہ رام گڑھ کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں میں گشت کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے پانچ ٹریکٹر ٹرالیوں کو ضبط کیا ہے۔وہیں پولیس نے مذکورہ گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور مزید کارروائی کے لیے محکمہ ارضیات اور کان کنی کے حوالے کر دیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا