منجیت سنگھ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے متعلق سی ای سی کے بیان کا خیرمقدم کیا

0
0

پارٹی کارکنوں سیکہاکہ وہ آنے والے انتخابات کی تیاری کریںاور اپنی طاقت مضبوط کریں
لازوال ڈیسک
وجے پور؍؍ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے عمل کے آغاز کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، اپنی پارٹی کے صوبائی صدر، جموں، اور سابق وزیر، ایس منجیت سنگھ نے آج پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں اور اپنی طاقت کو مضبوط کریں۔واضح رہے یہ بات سابق وزیر نے بلاک وجے پور کے گاؤں چک بگلان میں ایک میٹنگ کے دوران کی۔اس میٹنگ میں، شرکاء نے گھر گھر مہم کے تفصیلی پروگراموں کا اشتراک کیا اور جموں و کشمیر میں اپنی پارٹی کے مساوی ترقی، امن اور استحکام کے ایجنڈے کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایک خوش آئند بیان ہے جو چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا بہت جلد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا عمل شروع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سی ای سی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کا خواہاں ہے جو پچھلے کئی سالوں سے زیر التوا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں طویل عرصے سے عوام کے پاس کوئی منتخب نمائندہ نہیں ہے، اس لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے مسائل کو حل کرنے اور جمہوری نظام پر ان کا اعتماد بحال کرنے کے لیے جمہوری آواز فراہم کریں۔‘‘انہوں نے کہا کہ کمیشن کے لیے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرائے کیونکہ لوگوں کا نوکر شاہی نظام سے اپنا اعتماد اٹھ چکا ہے جو کسی کی نہیں سنتا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی روزگار کے حوالے سے جموں و کشمیر کے گرتے ہوئے گراف کو بہتر بنانے کے لیے ان کے متعلقہ علاقوں اور صنعتی شعبے میں مقامی ٹھیکیداروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم سرکاری خدمات میں بھرتی کے لیے خالی آسامیوں کی تشہیر کے لیے پرعزم ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا