سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں پارٹی وفد کا تعزیتی دورہ

0
0

کپوارہ اور بارہمولہ میں سوگوار کنبوں سے جاملے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں سینئر پارٹی رہنماؤں کے ایک وفد نے آج سابق ڈی ایس پی خورشید احمد خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے افراد خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا. خورشید احمد خان اپنی پارٹی کے ضلع صدر تھے اور ان کا انتقال گزشتہ ہفتے ہوا۔ اس کے علاوہ، اپنی پارٹی کے صدر کی قیادت میں پارٹی وفد آنریبل سیشن جج نثار احمد ڈار، جن کی اہلیہ کا حال ہی میں کپواڑہ کے جگر پورہ میں انتقال ہو گیا تھا، کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا۔ دونوں کنبوں سے ملاقات کے دوران پر سید محمد الطاف بخاری اور ان کے ساتھ موجود رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا