منجاکوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقہ میں ایک ماروتی گاڑی حادثے کا شکار تین افراد زخمی،ایک کو جموں منتقل کیا

0
0

محمد عامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقہ میں ایک ماروتی کار صبح کے وقت اچانک حادثے کا شکار بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ماروتی کار جو گھمبیر مغلاں سے بہروٹ گلی کی طرف جارہی تھی راستے میں اچانک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ماروتی میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت محمد عارض ولد محمد بشیر ساکنہ گھمبیر مغلاں منجاکوٹ عمر سولہ سال ،زرینہ کوثر دختر محمد بشیر عمر تیرہ سال اور محمد بشیر ولد عالم حسین کے طور پر ہوئی ہے جن کو مقامی لوگوں کی مدد سے پی ایچ سی گھمبیر مغلاں میں لایا گیا۔وہیں ڈاکٹروں نے تینوں زخمیوں کو ضلع اسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے محمد عارض کی حالت کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا۔وہیں دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا