ناظم علی خان
مینڈھریوتھ کانگریس لیڈر و راجو ری پونچھ انچارج عمران ظفر چوہد ری نے بی جے پی لیڈر کے صحافیوں سے متعلق دھمکی آمیز متنازعہ بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لال سنگھ کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے ۔عمر ان ظفر چوہد ری نے کہا کہ بھاجپا کو لال سنگھ کے بیان کی وضاحت کرنے چاہئے ۔عمر ان ظفر چوہد ری نے ایک پر یس بیا ن جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ چودھری لال سنگھ کے اُس بیان کی سخت الفا ظ میں مذمت کر تا ہو ں جس میں انہوں نے صحافیوں کو دھمکی دی ۔انہوں نے لال سنگھ کو فرقہ ہم آہنگی کےلئے بڑا خطرہ قرار دیا کیو نکہ ہمیشہ فر قہ وارانہ بیا نات دیتے رہتے ہیں ۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ نفرت آمیز بیان دےنے پر لال سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔ان کا کہناتھا کہ کانگریس نے ہمیشہ صحافت کی آزادی کو بحال رکھنے کےلئے کام کیا ہے جبکہ بھاجپا لیڈر کا متنازعہ بیان صحافت کی آزادی پر کاری ضرب کے مترادف ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آزاد صحافت سے ملک میں جمہوریت کی روح کو زندہ رکھا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور کسی کو یہ حق نہیں بنتا ہے کہ آزادی صحافت پر کاری ضروب لگائے ۔جبکہ پر یس کلب مینڈھر کے ممبر ان اور سیو ل سو ساہٹی مینڈھر کے ارکین نے بھی لال سنگھ کے بیان کی مذ مت کی ہے اور ان کے خلاف کا روائی کی مانگ کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ لال سنگھ کو کسی اچھے اسپتال میں علا ج کر وانے کی ضرورت ہے ، کیو نکہ وہ دما غی طور پر کمزور ہو چکے ہیں۔