منجاکوٹ میں کالج اور دیگر مطالبات کو لیکر پانچویں روز بھی دھرناجاری رہا

0
0

ایم ایل اے راجوری بھی پہنچے ،کہا جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا
محمد عامر
منجاکوٹمنجاکوٹ میں کالج اور دیگر مطالبات کو لیکر پانچویں روز بھی دھرناجاری رہا جس میں جوآئنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے لوگوں نے کچھ مطالبات کو پورا نہ کیئے جانے پر دھرنا دیا ہوا کہ جب تک ان لوگوں کے تمام مطالبات سرکار حل نہ کرتی دھرنا جاری رہے گا۔وہیں کالج، منصف کورٹ، سب ضلع اسپتال اور اے ڈی سی کے ساتھ ساتھ دیگر مطالبات کو لیکر یہ احتجاج جاری ہے ۔ اس موقعہ پر ایم ایل اے راجوری چوہدری قمر حسین بھی پہنچے اور دھرنے پربیٹھے لوگوں کے تمام مطالبات سنے۔انہوں نے کہا کہ منجاکوٹ کالج اور ائے ڈی سی کے علاوہ دیگر مطالبات کے بھی ضروری ہےں۔انہوں نے کہا کہ میں سرکار کے نوٹس میں تمام مطالبات لاکر اس بار اسمبلی میں بھی یہ تمام مدعے اٹھاﺅں گا کہ منجاکوٹ کے تمام جائز مسائل کو حل کیا جائے۔چوہدری قمر حسین نے یقین بھی دلایا کہ تمام مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے گا۔وہیں انہوں نے دھرنے میں بیٹھے تمام لوگوں سے کہا کہ دھرنے کو ختم کیا جائے مگر لوگوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔لوگوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مسائل حل نہ کیئے جائیں گئے تب تک دھرنا جاری رہے گا۔اس موقع پر ایڈوکیٹ قادر خان اور باقی آراکین بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا