راجوری میں شب برات کانفرنس کی تیاریاں مکمل

0
0

آج شام 7بجے تالاب والی مسجد میں شاندار پروگرام منعقد ہوگا
عمرارشدملک
راجوری شبِ برات کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تحریکِ غلامانِ مصطفی راجوری جلسہ گاہ تالاب والی مسجد راجوری کا جائزہ لیا اور اس دوران کانفرنس کوختمی شکل دی گئی جبکہ علمائے کرام نے بھی کانفرنس کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال سرزمینِ راجوری پر شبِ برات کے کی رات شاندار کانفرنس منعقد کی جاتی ہے جس میں غیر ریاستی علمائے کرام اور ریاستی علمائے کرام بھی شرکت کرتے ہیں جبکہ راجوری اور پونچھ کے عقیدت مند بھی اس کانفرنس میں حصہ لیتے ہیں اور علمائے کرام کا خطاب سنتے ہیں اور رات بھر عبادت کرتے ہیں ۔ اس سال بھی راجوری کے صدر مقام تالاب والی مسجد رپر شبِ برات کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ وہیں تحریکِ غلامانِ مصطفی راجوری کے کارکنان اور علمائے کرام نے مشترکہ طور پر مسلمانانِ راجوری پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کی شام 7بجے تالاب والی مسجد راجوری تشریف لائے اور شبِ برات کانفرنس میں شرکت کرئے ۔کانفرنس میں مولانا سیدعبدالوصِی قادری (ممبئی) اورمولانا غُلام رسول حَامیِ سرینگرسے تشریف لارہے ہیں جبکہ راجوری اور پونچھ کے علمائے کرام بھی خاص طور پر موجود ہونگے ۔ راجوری میں شبِ برات کا نفرنس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور تنظیم کے کارکنان نے بھی اس کو حتمی شکل دے دی ہے ہر سال کی طر ح اس سال بھی کانفرنس شاندار ہوگی ۔ تحریکِ غلامانِ مصطفی راجوری کے کارکنان نے بتایا کہ عقیدت مندوں کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے گے ہیں تاکہ کسی کو بھی کوئی تکلیف یا پریشانی نہ ہو سکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا