منجاکوٹ میں لفٹ اسکیم میں خرابی آنے سے پانی سپلائی بند،عوام پریشان

0
0

محمدعامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ میں لفٹ اسکیم بند ہو جانے سے لوگ پانی کی بوند بوند کے لیئے ترسنے پر مجبور ہو گئے ہیں جس سے لوگوں میں پریشانی کا عالم پایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لفٹ اسکیم بند ہو جانے سے گزشتہ کئی روز سے پانی کی قلت پائی جارہی ہے۔جس کے نتیجہ میں مرد و خواتین سمیت کئی کلومیٹر دور پیدل سفر طے کر کے پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے پینے کا بھی بندوبست کرتے ہیں۔وہیں آئے روز لوگوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس ضمن میں سابقہ نائب سرپنچ منجاکوٹ حاجی محمد شفیع نے کہا کہ کئی دنوں سے لوگ پانی سے محروم ہیں مگر محکمہ لاپروائی برت رہا ہے جس سے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر منجاکوٹ ہیڈکوارٹر کی ایسی حالت ہے تو دیگر دوردراز علاقوں کی حالت اس سے بھی زیادہ خستہ ہو سکتی ہے۔حالانکہ منجاکوٹ ہیڈکوارٹر میں مختلف دفتروں کے ساتھ ساتھ آبادی بھی بستی ہے جہاں پر پانی کا مہیا ہونا لازمی ہے۔ کچھ لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کی کہ وہ متعلقہ محکمہ کو حکمنامہ جاری کریں کہ جلد سے جلد لفٹ اسکیم کو ٹھیک کروایا جائے تاکہ لوگوں کو پانی سے متعلق پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا