لازوال ڈیسک
پونچھیوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان نے یہاں اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی کارکردگی کا کارڈ خالی ہے اور اپنے دور اقتدار میں انہوں نے سرحدی اور پسماندہ عوام کو نظر انداز کیا ۔موصوف نے یہاں منڈی تحصیل کے مختلف گاﺅں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں نے ریاست کو بحران کی صورتحال میں دھکیلاہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھاجپا کو پتا تھا کہ پی ڈی پی حکومت چلانے کے قابل نہیں تو چار سال کیلئے کس کا انتظار کیا ؟جبکہ ہر شخص اس بات سے واقف تھا کہ حکومت کا کام مطمئین نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اتحاد کا خاتمہ کر کے اپنی ناکامی کو چھپایا جا رہا ہے ۔جان نے کہا کہ پونچھ اور راجوری اضلاع میں کئی پروجیکٹوں کے وعدے کئے تھے لیکن زمینی سطح پر کچھ نہ ہوا ۔جان نے کہا کہ پونچھ کی 33KVلائین 2014ئ کے سیلاب میں تباہ ہوئی تھی اب تک مکمل نہیں ہو پائی ،ضلع اسپتال میں سی ٹی اسکین مشین ہے لیکن فعال نہیں ،درنگلی نالے پر پل مکمل نہ ہوا ۔