مولانا بشارت خان راٹھور کو مفتی اعظم کی خلافت عطاکی
لازوال ڈیسک
پونچھ //نبیرۂ اعلیٰ حضرت شہزادٔہ مفسر اعظم ہند برادر اصغر حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا الحاج منان رضا خاں صاحب قادری رضوی مدظلہ العالی عرف منانی میاں درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف مع شہزادگان حضرت سمنانی میاں صاحب قبلہ دارالعلوم جیلانیہ حسینیہ اسلام آباد پونچھ میں جلوہ فرما ہوۓ دارالعلوم حسنیہ جیلانیہ کا دورہ کیا دار العلوم کی فلک بوس عالیشان عمارت نظم وضبط کو اپنے ماتھے کی نگاہوں سے ملاحظہ فرماتے ہوۓ دلی اطمینان کا اظہار فرمایا دارالعلوم ہذا کے طلبا کو داخل سلسلہ بھی فرمایا اور خوب خوب دعاؤں سے بھی نوازا خاصکر بانی ادارہ حضرت مولانا الحاج بشارت حسین خان صاحب قبلہ پر خصوصی کرم نوازی فرماتے ہوۓ خلافت سے بھی نوازا اور اپنے مبارک ہاتھوں سے دستار خلافت بھی باندھی انہوں نے کہا ادارہ ہذا میں حاضر ہو کر اتنا خوش ہوۓ کہ اپنی مبارک زبان سے نعرٔہ تکبیر ورسالت لگانے کے ساتھ ساتھ بشارت خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور مزید اگلے مہینہ میں بانی صاحب کی بیٹی کی رخصتی ہے اس موقع پر تین دن کے لئے آنے کا وعدہ بھی فرمایا اور دعا فرمائی اللہ تعالیٰ بانی ادارہ جملہ عملہ و طلبا اور معاونین ومحبین کو شاد و آباد رکھے اور بزرگوں کے زیر سایہ کرم رکھے* *آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین۔واضح رہے الحاج مولانا منان رضا خان منانی میاں نے دارالعلوم حسینیہ جیلانیہ کا خصوصی دورہ فرماکر مولانا بشارت حسین خان خطیب مہارشٹرا وبانی ادارہ کوخلافت مفتی اعظم ہند عطافرمائی اور ادارہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار فرمایا