ممتا موہنتا نے اوڈیشہ سے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کی

0
0

بھونیشور، 21 اگست (یو این آئی) اوڈیشہ سے خالی ہونے والی راجیہ سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے نامزد کردہ ممتا موہنتا نے بدھ کو یہاں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
محترمہ موہنتا کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی، ریاستی بی جے پی صدر من موہن سامل، پارٹی کے اوڈیشہ انچارج وجے پال سنگھ تومر اور پارٹی کے کئی ایم ایل اے موجود تھے۔
قبائلی اکثریتی ضلع میور بھنج میں کڈومی برادری کی لیڈر محترمہ موہنتا 2020 میں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے امیدوار کے طور پر ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے 31 جولائی کو راجیہ سبھا کی رکن اور بی جے ڈی کی بنیادی رکنیت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے ایک دن بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
محترمہ موہنتا کا اوڈیشہ سے ایوان بالا کے لیے منتخب ہونا یقینی ہے کیونکہ حکمراں بی جے پی کے پاس 78 اراکین اسمبلی ہیں اور تین آزاد ایم ایل ایز کی حمایت ہے۔ فی الحال بی جے ڈی کے آٹھ راجیہ سبھا ممبران ہیں، جب کہ بی جے پی کے پاس ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو میں ایک ممبر ہے، جو بی جے ڈی کی حمایت سے مسلسل دو بار ریاست سے منتخب ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا