ممتا بنرجی کا چین دورہ آخری وقت میں منسوخ، ہندوستانی سفیر کے مطابق "نہیں طے ہوسکی سیاسی میٹنگ”۔

0
0

یو این آئی
کولکاتہ//وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا چین دورہ آج اچانک دوپہر رد ہوگیا۔ وزیراعلیٰ آج رات چین کیلئے روانہ ہونے والی تھیں۔ ریاستی سکریٹریٹ نوبنو میں پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا چین دورہ رد کردیا گیا ہے۔وزیرا علیٰ آج سنگھا پور کے راستہ چین جانے والی تھیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے شنگھائی جانے کا بھی پروگرام تھا اور ان کی واپسی 30جون کو ہونی تھی۔ وزیر اعلیٰ کا یہ دورہ معاشی زیادہ اورکم سیاسی دورہ تھا۔ممتا بنرجی نے خودفیس بک پر چین دورے سے متعلق تفصیل سے وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اس سال مارچ میں مرکزی وزارت خارجہ نے مجھ سے چین کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ایکسچنج پروگرام کے تحت ایک وفد کی قیادت کرنے کی درخواست کی۔اس کے جواب میں 2اپریل 2018کو میں نے ہندوستان کے مفادات میں ایکسچنج پروگرام کے تحت چین کے دورے کی رضامندی دیتے ہوئے میں نے واضح کیا کہ ملک کے مفادات میں چین جانے کو میں جون کے آخری ہفتے میں تیار ہوں۔ممتا نے لکھا ہے کہ اس کے لئے چیف سکریٹری اور چین میں ہندوستان کے سفیرکے درمیان خط و کتابت کے ذریعہ میرے دورے کا شیڈول طے ہونا تھا۔ کل تک ہرایک چیز صاف تھی۔ کل چین میں ہندوستانی سفیر نے بتایا کہ سیاسی طور پر میٹنگ طے نہیں ہوسکی ہے۔ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ چونکہ میرا یہ سفر حکومت کے ایکسچنج پروگرام کے تحت ہونے والا تھا، مگر ہندوستانی سفیر کے مطابق سیاسی میٹنگیں طے نہیں ہوسکیں ہیں، اس لیے اب دورے کا کوئی فائدہ نہیں بچا۔ تاہم چین میں ہندوستان کے سفیر نے میرے سفر کو کامیاب بنانے کیلئے بہت کوشش کی، مگر ان کی کوششوں کے باوجود سیاسی میٹنگیں طے نہیں ہوسکیں اس لیے میں نے سفر کو رد کردیا۔وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ اس کے باوجود مجھے امید ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان وقت گزرنے کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوں گے اوریہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا