تلنگانہ سڑک حادثہ: لاری ۔ کار تصادم میں چار افراد کی موت

0
0

پیڈاپلی۔  تلنگانہ میں پڈاپلی ضلع کے سلطان آباد علاقہ کےکٹنا پلی میں جمعہ کی صبح کو ایک لاری کے ساتھ ٹکر میں کار پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کار مندنی سے حیدر آباد جارہی تھی۔ کار کی ایک کھڑی لاری کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ مرنے والوں کی ارون کمار (37) سومئی (30) اکھلیش (9) اور سومیا (6) کے طور پر کی گئی ہے۔ تمام مندنی کے رہنے والے تھے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سلطان آباد کے سرکاری اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا