ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)کا خطہ پیر پنچال کا دورہ مکمل

0
0

ساکشر بھارت مشن اساتذہ یاان جیسے نوجوانوں کا سابقہ سرکاروں نے استحصال کیاہے:انجینئر غلام علی کھٹانہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)انجینئر چوہدری غلام علی کھٹانہ نے خطہ پیر پنچال کے اپنے دورے کے دوران پونچھ کا بھی خصوصی دورہ کرکے وہاں کے تمام تر انتظامات کاجائیزہ لیا۔ پونچھ ڈاک بنگلو میں انتظامیہ کے ساتھ بیٹھک کے بعد عوام اور ورکروں سے بھی حاص میٹنگ کی گئی۔اس دوران جموں وکشمیر میں 2007سے بلعموم 2012سے بلخصوص ساکشر بھارت مشن کے تحت تعلیم بالغاں کے لئے تعینات اساتذہ نے اپنے مطالبات کو لیکر بھاری تعداد میں پہنچ کر ڈاک بنگلومیں ممبر اف پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔اس دوران ساکشر بھارت میشن اساتذہ نے موصوف کو شال اور ہار پہناکر شاندار استقبال کیا۔ جس کے بعد اپنے مطالبات کو پیش کیاگیا۔ جس پر بولتے ہوئے ممبر موصوف نے یقین دہانی کروائی کے ان نوجوانوں کی زندگی برباد ہونے سے بچانے کے لئے بھرپور وکالت کی جائیگی کیوں کہ ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ پہلے سرکروں نے سخت ناانصافیاں کی ہیں۔ اب ان ناانصافیوں کے سد باب کا وقت ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی ان نوجوانوں کی زندگیوں کے بچانے کے لئے اور انہیں انصاف دلانے کے لئے پرعزم ہے اور انے والے وقت میں نا نوجوانوں کو ان کے حق دلوانے پر کام کیاجارہاہے۔ساکشر بھارت مشن اساتذہ جو عمر رسیدہ اشخاص غیر تعلیم یافتہ نوجوانوں خواتین کے لئے لگائے گئے تھے۔ اب ان کے معاملہ کو اچھے طور پر آگے لے جایاجائیگااور تمام نوجوانوں کے مستقبل کے لئے بھرپور کوشش کی جائیگی۔ اساتذہ نے ان کے اچھے طرح بات چیت سننے اور ان کو انصاف دلائے جانے کی وکالت کے جانے کی یقین دہانی پر شکریہ اداکیا۔اس وفد میں مردوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجودرہی۔وفد کی قیادت ساکشر بھارت میشن کے صوبائی صدر مشتاق احمد قادری کررہے تھے۔جبکہ تمام بلاکوں سے بلاک صدور ضلع صدر وغیرہ کے ساتھ مردوخواتین ساکشر بھارت مشن اساتذہ شریک ہوئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا