روحانی درگاہ حضرت سائیں بابا میراں بخش علیہ الرحمہ گونتریاں پونچھ میں

0
0

دستار حفظ وقرأت بڑے تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر
منظور حسین قادری
پونچھ ؍؍ضلع پونچھ کے روحانی دربار سائیں بابا میراں بخش علیہ الرحمہ کے آستانہ عالیہ سے متصل دارالعلوم حنفیہ قادریہ کا سالانہ جلسہ دستار بندی نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں 3حافظ اور 4قراء کو ورثہ الانبیاء کے مقدس ہاتھوں سے ہی مرکزی درسگاہ اہلسنت دارالعلوم حنفیہ قادریہ دربار شریف گونتریاں پونچھ سے دستار حفظ و قرأت سے نوازا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور ضلع راجوری سے حضرت حافظ وقاری مولانا مفتی ڈاکٹر محمد آصف علیمی صاحب اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری تشریف لائے جنہوں نے بڑے اچھے انداز میں عوام الناس سے قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل ومفصل مراتب حفظ کرام کے متعلق خطاب فرمایا مزید یہ کہ جشن دستار بندی میں ضلع پونچھ کے چند علماء حفاظ قرآء اورمعززین شہر وعوام الناس شامل رہے ۔ بالخصوص حضرت مولانا مفتی محمدسیف اللہ خان صابری صاحب اور مولنا اخلاق مصباحی صاحب مولنا قاسم مصباحی صاحب مولنا خشنود مصباحی قاری وارث صاحب حافظ عارف صاحب قاری سلیم صاحب عطاری مولانا ذاکر نعیمی صاحب مولنا یونس نعیمی صاحب حافظ عادل صاحب حافظ اعجاز صاحب مولوی جاوید صاحب مولناغلام الدین صاحب بریلی شریف حافظ گلزارصاحب شاہجہان پوری صاحب محترم شاہ محمد تانترے صاحب سابقہ MLAحویلی محترم ریاض احمد نازصاحب افضل صاحب JE محمد آمین مرزاصاحب دیگر زعماء گاؤں جلسہ دستار بندی کی زینت بننے رہے ۔آخیر میں حضرت مولانا مفتی لیاقت حسین سعدی نعیمی پرنسپل دارالعلوم حنفیہ قادریہ وامام و خطیب مرکزی جامع مسجد درگاہ حضرت سائیں بابا میراں بخش علیہ الرحمہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کروائی اور بعد نماز جمعہ صلوٰۃ وسلام و دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا پھرجملہ ملازمین دربار شریف نے غوثیہ لنگرمنجانب ٹرسٹ سائیں مراں بابا درویش غلام قادر جملہ آنے والے مہمانوں کو تقسیم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا