ممبئی کی ادبی تنظیم ‘کتھا کتھن’ نے فیض احمد فیض کی 113ویں سالگرہ منائی

0
0
‘کتھا-کتھن’ نے ممبئی کے مشہور پرتھوی ہاؤس میں معروف ادیب اور اردو کے استاد محترم جمیل گلریز کی سرپرستی میں’اردو محفل’ کا انعقاد کیا۔ جس میں اردو کے ممتاز اور مقبول اردو شاعر فیض احمد فیض کی ایک سو تیرہویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس خصوصی محفل کا عنوان جشن فیض رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر فیض کی شعری خدمات اور انقلابی شاعری کو سلام پیش کرتے ہوئے پوری ٹیم نے اپنے لباس کا کلر کوڈ ‘سرخ’ رکھا ہوا تھا۔ کتھا کتھن کے ڈائریکٹر اور بانی جناب جمیل گلریز کی موجودگی میں فیض کے تقریباً دو درجن اشعار پڑھے گئے جن میں غزل، نظم، قطعہ شامل تھے۔”بول ​​کہ لب آزاد ہیں تیرے’، ‘مجھ سے پہلے سی محبت میرے محبوب نہ مانگ’، ‘چند روز اور میری جان’، ‘فقت چند ہی روز’، ‘دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے’، ‘آئے کچھ شباب، آئے، ‘دشتِ تنہائی’، ‘گلوں میں رنگ بھرے’، ‘تم اپنی کرنی کر گزرو’، ‘آئیں ہاتھ اٹھائیں ہم بھی’، اس کے علاوہ فیض کی مقبول انقلابی نظم ‘ہم دیکھیں گے ” بھی پڑھی گئی۔ استاد جمیل گلریز کی نگرانی میں مادھوی گنپولے، ولبھ بھنگاردے، پرتیما سنہا اور انوشکا نکم نے فیض کی شاعری کو آواز دی اور سامعین سے داد وصول کی۔ٹیم میں ایلا جوشی اور شریک بانی ریکھا راؤ گلریز بھی شامل تھیں۔ ‘کتھا-کتھن’ کی تنظیم معروف ادیب اور اردو کے استاد جمیل گلریز نے بنائی ہے۔ یہ تنظیم ہر ماہ کے دوسرے منگل کو ‘اردو محفل’ منعقد کرتی ہے جس میں دنیا کے مشہور اردو ادیبوں اور شاعروں کی کہانیاں اور نظمیں ‘آڈیو تھیٹر فارمیٹ’ میں سنائی جاتی ہیں۔ اس موقع پر اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کتھا کتھن اگلے ماہ ’جشن ساحر‘ کا اہتمام کرے گی
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا