نوجوان کی شناخت کے متعلق کوئی بھی جانکاری تھانہ پولیس باہو فورٹ ترکوٹہ نگر جموں میں دی جائے
لازوال ڈیسک
جموں//ضلع جموں کے ترکوٹہ نگر شیو مندر کے سامنے مسافر شیڈ کے قریب دس فروری کو ایک حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ واضح رہے نوجوان کی عمر قریباً بیس پچیس برس ہے۔ وہیں حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی نعش کو جی ایم سی جموں کے مردہ خانے میں رکھی گئ جس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ پولیس باہو فورٹ ترکوٹہ نگر جموں میں ایک معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اگر کسی بھی شخص کو ہلاک ہونے والے نوجوان کے متعلق کوئی جانکاری ہو تو مذکورہ بالا تھانہ پولیس میں اطلاع کر سکتا ہے۔