ملک کی ترقی میں ہمارے ووٹ کی اہمیت

0
122

پروفیسر ( ڈاکٹر ) نسرین بیگم علیگ

سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ہم بلبلیں ہیں اس کی وہ گلستاں ہمارا
ہمارا ملک ہندوستان دنیا کا سب سے بڑ ا جمہوری ملک ہے ۔ہم ہندوستانیوں کو اپنے ملک پر فخر ہے ۔اس جمہوری نظام میں حکومت کا ایک اہم اور بنیادی عمل الیکشن ہے ۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم آئین کو محفوظ رکھیں ۔اور ہم سب مل کر اپنے ملک ہندوستان کی ترقی کے بارے میں سوچیں ۔ہمارے ملک کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے ۔
۱۵ اگست ۱۹۴۷ ء کو ہمارا ملک انگریزوں کی دوسو سالہ غلامی سے آزاد ہوا ۔اس آزادی کو حاصل کرنے میں لوگوں نے اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے قربانیاں دیں ۔آئیے ہم اپنے ملک کو مضبوط بنائیں ۔آزادی کے بعد ۲۶ جنوری ۱۹۵۰ء کو ایک خود مختار ملک کا درجہ ملا ۔ ۲۶ جنوری ۲۰۲۴ ء کو ہم سب نے جوش و خروش کے ساتھ بھارت کا قومی پرچم بلند کیا ۔ ہم نے ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر کے ساتھ ان ممبران کو جس میں ۱۵ خواتین بھی شامل تھیں ۔ انہیں یاد کیا گیا ۔ہمارے ملک کا آئین بڑی تحقیق اور بحث و مباحثے کے بعد دو سال گیارہ مہینے اور اٹھارہ دن کے بعد تین سو آٹھ ممبران نے ہندوستان کے آئین پر دستخط کئے تھے ۔اور ہمارا ملک ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک بن گیا ۔
’’ ہم بھارت کے لوگ متانت و سنجیدگی سے عزم کرتے ہیں کہ بھارت کو ایک مقتدر (اقتدار رکھنے والا )
سماج وادی ۔سیکولر عوامی جمہوریہ بنائیں گے اور اس کے تمام شہریوں کے لئے انصاف ۔سماجی معاشی اور
اور سیاسی ۔آزادی خیال ۔اظہار ۔عقیدہ ۔دین اور عبادت ۔مساوات ۔بہ اعتبار حیثیت اور موقع اور ان سب میں اخوت و ترقی دیں ۔جس سے فرد کی عظمت اور قوم کے اتحاد اور سالمیت کا تیقن ہو ‘‘ اپنی آئین ساز اسمبلی میں آج ۲۶ نومبر ۱۹۴۹ ء کو یہ آئین اختیار کرتے ہیں اور اپنے آپ پر نافذکرتے ہیں ۔ہمارے آئین نے ہمیں یہ ساری آزادی دی ہے۔ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے اس کا صحیح استعمال کرنا ہمارا فرض ہے ۔اس ملک کی جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک ایک ووٹ کی اہمیت کو ہمیں سمجھنا ضروری ہے۔ انگلی پر لگی سیاہی صرف نشان نہیں آپ کی شان ہے دیش کی پہچان ہے
آج ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں عوام کو اپنے اپنے وعدوں سے لبھانے میں مصروف ہیں ۔ عام انتخابات ۲۰۲۴ء سات مراحل میں ہو رہے ہیں ۔الیکشن ۱۹ اپریل ۱۰۲۴ء سے یکم جون کے درمیان ہوں گے ۔۷ مئی کو تیسرے مرحلہ کی پولنگ ہونی ہے ۔اس طرح کل سات مرحلے میں الیکشن ہونگے ۔الیکشن کے نتیجے ۴ جون ۲۰۲۴ء کو آجائیں گے ۔
عام انتخابات کا بگل بجتے ہی ہمارے سیاسی لیڈر سر گرم ہو گئے ۔اس وقت انہیں عوام کی نہیں بلکہ اپنی کرسی بچانے کی فکر ستا رہی ہے کہ کسی طرح ان کی کرسی بچ جائے ۔ایسے میں ووٹ کے خرید و فروخت بھی خبریں بھی آتی رہتی ہیں ایسے میں ووٹر کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ وہ اس طرح کی لالچ اور بہکاوے میں نہ آئیں ۔ کیوں کہ ہم اپنے قیمتی ووٹ کو خراب کرکے غلط نیتا جی کا انتخاب کرکے ملک کو پیچھے ڈھکیلنے کا کام کر سکتے ہیں ۔اس سے بچنے کی ضرورت ہے ۔
ووٹر کے سامنے یہ بڑا سوال ہے کہ ۲۰۲۰ ء میں ہم سب کرونا مہا ماری کا اچانک شکار ہوئے ۔مارچ ۲۰۲۰ء میں لاک ڈائون تالہ بندی جیسے بھیانک دور سے گزرے ۔زندگی کی رفتار تھم سی گئی ۔کتنی جانیں گئیں ۔اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔اس تباہی کی وجہ سے مہنگائی ،بے روزگاری بڑھی ۔آج ہمارے سامنے بہت سارے سوالات ہیں ۔اب موقع ہے کہ سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں ۔ہمارے ووٹ اظہار رائے کا ذریعہ ہی نہیں ہے بلکہ ہماری آواز ہے ۔اگر ہم نے صحیح جگہ ووٹ ڈالا ۔اپنی پسند کے ایماندار نمائیندے کو ووٹ دے کر حکومت کے معاملات میں اپنی بات پیش کرنے کا موقع دیا تو پھر ہمارا ملک یقینا ترقی کرے گا ۔ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ ہمیں ووٹ دینے کا حق ہندوستانی جمہوریت کے لئے ایک شہری کے طور پر یہ حق حاصل ہے ۔اس حق کو ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں ۔ہندوستان کا ہر باشندہ اگر صحیح موقع پر جاگ اٹھا اور صحیح رہنما کو ووٹ ڈال کر اس کا انتخاب کرتا ہے تو ہم اور ہمارا ملک دنیا کا سب سے خوبصورت ملک ہوگا ۔ہمیں اس کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کی ضرورت ہے ۔
تو آئیے ووٹ ڈالیں اپنے ملک اور اپنے بچے بچیوں کے لئے روشن اور تابناک مستقبل کی ابتدا کریں ۔ہمارے ملک کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جنہیں ۲۰۲۴ء میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق مل رہا ہے ۔آگے آئیں اور اپنے ووٹ سے ملک کو طاقتور بنائیں۔ ووٹ ڈالنے جانا ہے اپنا فرض نبھانا ہے
صحیح رہنما کا انتخاب کریں جو ایماندار ۔اپنے ملک سے محبت کرنے والا ۔انسان دوست اور غیر جانب دار ہو ۔اگر ہم نے مل کر یہ فیصلہ لیا تو یقینا ہمارے ملک کے لئے اہم ہوگا ۔اور ہمیں دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے شہری ہونے پر فخر ہوگا ۔ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ ایک ووٹ کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے آپ کا ایک اکیلا ووٹ اچھی حکمرانی کی راہ دیکھائے گا ۔ووٹ ڈالیں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔اور ووٹ کی قیمت کو سمجھیں ۔سیاست دانوں کے جھوٹے وعدے کو پہچانیں ۔
ہمارے جمہوری ملک میں الیکشن ایک تہوار ہے ۔ اس تہوار کو مل کر منائیں ۔
ووٹ کے خرید و فروخت کی پریکٹس جو دیمک کی طرح ہے ایسی پریکٹس سے بچیں اور ہوشیار رہیں ۔غلط طریقے سے کی کمائی گئی دولت کے چکاچوندھ سے بچیں ۔آپ کی ایمانداری ، انصاف پسندی ، محبت اور لگن ہمارے اور ہمارے بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیںگے ۔
ملک کی طرقی میں صحیح ووٹنگ کو سمجھیں ۔نفرت اور غصے کی سیاست کو روکنا ہوگا۔تعلیم کی طرف خاص توجہ دیں ۔تعلیم ہر قوم اور معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے ۔
یہ پہچانیں کہ عوام کے ووٹ سے ہی حکومت بنتی ہے ۔اور ہندوستان کا دستور اپنے شہریوں کو ووٹ دینے ،صحیح رہنما چننے کا حق دیتا ہے ۔آپ کے ایک ووٹ کے اندر تبدیلی لانے کی طاقت ہے ۔اس موقع پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو آگے آکر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا ۔اور ایسے رہنما کو پہچان کر ہی اپنا قیمتی ووٹ ڈالنا ہوگا ۔
تو آئیے ایسے امیدوار کا انتخاب کریں ۔جس کے وعدے میں سچائی ہو ۔جس کی باتوں میں سب کے لئے محبت کا پیغام ہو ؎
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں
آج ہمارا بھی یہی پیغام ہے کہ لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴ء جو دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کی ترقی میں اپنی مثال قائم کرے گا ۔اس لئے ہم صحیح ووٹنگ کی اہمیت کو سمجھ کر ووٹ ڈالیں ۔ا ور اپنے خوبصورت ملک ہندوستان کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے میں مدد کریں ۔یہی ہر ہندوستانی کا اولین فریضہ ہے۔انگلی پر لگی سیاہی ہمیں اپنے ملک کے لئے ذمہ داری کا احساس کراتی ہے ؎
وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گے
ہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے صدرشعبہ اردو بیکنٹھی دیوی کنیا مہا ودیالیہ ، اآگرہ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا