لاکھوں فرزندان تو حید عیدگاہوں، مسجدوں اور خانقاہوں میں صاف وپاک ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کر یں گے
نماز عید ادا کرنے کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کریں گے
لازوال ڈیسک
جموں/سرینگر؍؍ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں آج عید الاضحی کی تقریب سعید انتہائی عقیدت و احترام اور دینی وملی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔لاکھوں فرزندان تو حید عیدگاہوں، مسجدوں اور خانقاہوں میں صاف وپاک ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کر یں گے۔جس کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کریں گے ۔ اس سلسلے میں نماز عید کی سب سے بڑی تقریب عیدگاہ جموں میں ہوگی جبکہ جموں صوبہ کے الگ الگ مقامات پر عیدگاہوں، مساجدمیں عیدنمازکی ادائیگی ہوگی۔جبکہ وادی کشمیرمیں سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرتبل میں ہوگا جہاں نماز عید روایتی جوش و جذبہ اور دینی و ملی یکجہتی کیساتھ ادا کی جائیگی اسکے علاوہ وادی بھر کے تمام ضلعی ،تحصیل اور بلاک سطح پر بھی نماز عید کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں جن میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کرینگے۔اس سلسلے میں عید گاہوں، مساجدوخانقاہوں کو پوری طرح صاف و شفاف رکھنے کے علاوہ خوب سجایا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں وکشمیر کے آرپار آج عید الاضحی کی تقریب سید منائی جائے گی ۔ اس موقعہ پر نمازعید کے روح پر ئور اور عظیم الشان اجتماعات کا انعقار ہو رہاہے ۔شہر سرینگر میں آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز عید کا بہت بڑا اجتماع ہوگا جس میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کرینگے۔ اس سلسلے میں درگاہ حضرت بل کو سجایا اور سنوارا گیا ہے ۔ ادھر وادی کشمیر کے تمام ضلعی وتحصیل صدر مقامات کے علاوہ جموں شہر،ڈوڈہ ،ہندوارہ ،کشتواڑ ،بانہال ، رامبن،راجوری ، پونچھ ،اور کرگل میں بھی عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد ہو گا جن میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کریں گے ۔نماز عید اجتماعات کے وقت رقت آمیزمناظر بھی دیکھے جائیں گے ۔لاکھوں فرزندان تو حید عیدگاہوں، مسجدوں اور خانقاہوں میں صاف وپاک ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کر یں گے۔جس کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کریں گے ۔